Home تازہ ترین ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے،شاہد خاقان عباسی

ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے،شاہد خاقان عباسی

Share
Share

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، اصلاحات کی ضرورت ہے وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، توجہ کی ضرورت ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج حکمراں اور اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کا رویہ معاملات کو الجھانے والا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی انتشار، ملکی معیشت سب واضح ہو گیا، ملک میں اپنے لوگوں پر گولی چلائی جائے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پشتو بولنے والوں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے، بلوچستان خیبر پختون خوا میں لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہمیں ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرم میں حقیقت کیا ہے عوام جاننا چاہ رہے ہیں، کرم میں معصوم لوگوں کو کس نے مارا، حکومت کا کام گولی چلانا نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...