Home Uncategorized چیچنیا میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کو ساڑھے تین سال قید

چیچنیا میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کو ساڑھے تین سال قید

Share
Share

گروزنی: چیچنیا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے روسی شہری کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ نیکٹا ظہور اول کو یکم مئی 2023ء کو مذہبی عقائد پر یقین رکھنے والوں کے جذبات مجروح کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، ملزم پر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا الزام عائد کر کے ٹرائل چلایا گیا، چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کی ایک عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ 20 سالہ روسی شہری نیکٹا ظہور اول نے ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا، یہ واقعہ گروزنی سے 800 کلو میٹر دور پیش آیا۔

گزشتہ روز گروزنی کی عدالت نے نیکٹا ظہور اول کو جرم کا مرتکب قرار دیا، ملزم نے سزا سے پہلے کئی بار معافی مانگی اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اسے اس جرم کی سنگینی اور اس کے نتائج کا اندازہ نہیں تھا۔

روسی تفتیش کاروں کی ایک کمیٹی نے ملزم نیکٹا ظہور اول کو چیچنیا منتقل کر دیا تھا، چیچنیا میں مسلمانوں کی بہت بڑی آباد رہتی ہے، تفتیشی کمیٹی کے بقول ملزم کی منتقلی کا فیصلہ ان پیغامات اور مطالبات کی بنیاد پر کیا گیا تھا جو چیچنیا سے بہت بڑی تعداد میں موصول ہوئے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف انہیں متاثرہ فریق بنایا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...