Home Uncategorized ہشاش بشاش اور دلکش دکھائی دینے والے سلمان خان ایک خطرناک اعصابی بیماری میں مبتلا

ہشاش بشاش اور دلکش دکھائی دینے والے سلمان خان ایک خطرناک اعصابی بیماری میں مبتلا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ہمیشہ اسکرین پر ہشاش بشاش اور دلکش نظر آتے ہیں لیکن وہ متعدد بار صحت کے مسائل سے دوچار ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 2011 میں فلم ‘باڈی گارڈ’ کی ریلیز سے چند دن قبل سلمان خان ایک نایاب اعصابی بیماری ‘ٹرائیجیمنل نیوریلجیا’ کا شکار ہوگئے تھے، جس کے سبب انہیں امریکا میں سرجری کروانی پڑی۔

اس بیماری کی وجہ سے ان کے سر، گالوں اور جبڑے میں شدید درد رہتا تھا جس کا انکشاف سلمان خان نے خود ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

یہ بیماری چہرے اور دماغ کو جوڑنے والی نسوں کو متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کو چہرے اور سر کے پٹھوں میں ناقابلِ برداشت درد کا سامنا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے ’خودکشی کرانے والی بیماری‘ بھی کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا درد دنیا کے بدترین دردوں میں سے ایک ہے، جس کی شدت کسی کے چہرے کو چھونے، شیو کرنے، یا دانت برش کرنے کے بعد بھی بڑھ سکتی ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...