Home کھیل امام الحق کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی

امام الحق کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی

Share
Share

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے بھی ورلڈ کپ کے بعد دُلہا بننے کا فیصلہ کرلیا۔

امام الحق کا نکاح 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ کو طے پایا ہے جبکہ اگلے روز لاہور میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوگی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ورلڈ کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان دولہا بنے تھے اب امام الحق زندگی کی ایک نئی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

کپتان بابر اعظم کے والدین بھی بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کی سوچ ضرور رکھتے ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی بات چیت اور شادی کا باقاعدہ دن طے نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ امام الحق سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

امام الحق اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں فتح اور 2 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...