Home سیاست جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر گولیاں بھی چلیں، جانیں بھی گئیں، مگر الزام تراشی کا ڈرامہ مریم نواز رچا رہی ہیں،معصوم بچوں کا خون بہا کر پنجاب پولیس کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا قتلِ عام کر کے پنجاب پولیس نے ظلم کی حد کردی۔

ترجمان حکومت خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے، جعلی اور فاشسٹ حکمرانوں کے نیچے غلامی کرنا پاکستانی قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے چنگل سے حقیقی آزادی چھین کر رہے گی، جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...