Home Uncategorized ایران پر مہلک اور درست ترین جوابی حملہ زیادہ دور نہیں ہے،اسرائیل

ایران پر مہلک اور درست ترین جوابی حملہ زیادہ دور نہیں ہے،اسرائیل

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر بے کم و کاست جوابی حملہ جلد ہونے جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ان خیالات کا اظہار یرغمالیوں کے اہل خانہ کے دائیں بازو کے ایک فورم سے گفتگو میں کیا۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے اہل خانہ ان کی بحفاظت واپسی میں ناکامی پر نیتن یایو اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے شکایتوں کے ڈھیر لگا دیے اور یرغمالیوں کی اب تک بحفاظت واپسی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

جس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ایک ایک یرغمالیوں کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایران کو مہلک اور عین مطابق جوابی حملہ جلد ہی دیا جائے گا۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایران پر جوابی حملہ کس نوعیت کا ہوگا۔

خیال رہے کہ یک اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے صہیونی ریاست کی سرزمین میں داخل ہوگئے تھے۔

ان بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی فوج کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا اور وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...