Home Uncategorized اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں

اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی ہے ۔

جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

اداکارہ نے دوسری شادی کی تصدیق کے باوجود بھی تاحال اپنے دوسرے شوہر کو سوشل میڈیا کی دْنیا سے چْھپا کر رکھا ہوا تھا لیکن اب جویریہ عباسی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے اْن کے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں اْنہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجی سے چْھپا ہوا تھا۔

اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اْن کے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاوٴنٹ پرائیویٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے جبکہ انسٹاگرام کی بائیو میں اْنہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے۔

جویریہ عباسی اور اْن کے سابق شوہر کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کو فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اْن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...