Home Uncategorized غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے،یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے،پوپ فرانسس

غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے،یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے،پوپ فرانسس

Share
Share

ویٹیکن سٹی:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے۔

اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، یہ تنازع جتنا پھیلے گا، انسانیت کو اتنا ہی نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں سے اسی طرح کے حالات رونما ہوتے ہیں ، غزہ میں جاری جنگ فوری بند کی جائے ، جنگ سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ تنازع میں مرنے والے دونوں اطراف کے لوگوں کی موت پر افسوس ہے، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے، امن ہی سب کی جیت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...