Home Uncategorized ہالینڈ کےسبکدوش وزیر اعظم نے سائیکل پر گھر روانہ ہو کر سادگی کی مثال قائم کردی

ہالینڈ کےسبکدوش وزیر اعظم نے سائیکل پر گھر روانہ ہو کر سادگی کی مثال قائم کردی

Share
Share

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے پر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

مارک روٹے کی اس ادا سے غیر ملکی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے، دوسری جانب ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

ہالینڈ کی نئی حکومت کےحلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنےوالے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔

خیال رہے کہ روٹے یکم اکتوبر کو اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے، جب نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی 10 سالہ مدت ختم ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...