Home sticky post 6 نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔جس عرق ریزی سے بجٹ پر کام ہوا اسی طرح معیشت کومضبوط کرنے کیلئے شبانہ روز محنت سے آگے بڑھیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور بجٹ کی تیاری میں حکومتی ارکان خصوصاً حلیف جماعتوں کی کاوشوں کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ جس عرق ریزی سے بجٹ پر کام ہوا اسی طرح معیشت کومضبوط کرنے کیلئے شبانہ روز محنت سے آگے بڑھیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں۔نائب وزیراعظم اور حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ بندی پر اطمینان کا اظہارکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ایران اسرائیل جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیاکے امن کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے ۔پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔ ایران نے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی مستقل حمایت جاری رکھنے پر جس کھلے دل سے شکریہ ادا کیا ،اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا۔ایران نے دلیری وبہادری سے دشمن کے عزائم کا مقابلہ کیا۔

محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم نے اس بات پر زوردیاکہ وفاق اورصوبے مل کر ایک مربوط لائحہ عمل وضع کریں اور اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیاجائے ۔محرم الحرام کےایام میں سکیورٹی کے مؤثر اورفول پروف انتظامات کیے جائیں۔

دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے ایک جانب سے بھارت کو معرکہ حق میں شکست فاش دی تو دوسری جانب فتنہ الخوارج کو کاری ضربیں لگارہی ہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہارکیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...