Home نیوز پاکستان انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم، الیکشن کمیشن نے خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا

انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم، الیکشن کمیشن نے خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا

Share
Share

لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، آج رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم و تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن سے چار سو میٹر جبکہ گنجان آباد علاقوں میں امیدوار یا سیاسی جماعتیں پولنگ سٹیشنز سے سو میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد جلسے، جلوس پر پابندی ہو گی، کارنرمیٹنگ یا اس نوعیت کی کسی سیاسی سرگرمی پر پابندی ہو گی، 12 بجے کے بعد انتخابی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔

ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پرسختی سےعمل کرے گا، خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...