Home سیاست ‎الیکشن کمیشن ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

‎الیکشن کمیشن ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق فیصلہ جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 روز تک ن لیگ اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری سمیت تینوں لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کیا تھا۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کے وکلا نے ن لیگی رہنماوں کی درخواستوں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل تبدیلی یا نظرثانی کا اختیار نہیں۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...