Home Uncategorized غزہ میں اسرائیلی مظالم کی انتہا،مزید 416 فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی انتہا،مزید 416 فلسطینیوں کو شہید کردیا

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری میں مزید 23 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 416 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بھی بم برسائے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ، خان یونس اور جنین پر بھی حملے کئے، صہیونی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ میں جارحیت کیخلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے مکمل ہڑتال کی، رام اللہ، ہیبرون، مقبوضہ بیت المقدس سمیت متعدد شہروں میں ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے باعث مقبوضہ مغربی کنارے میں مارکیٹس، دکانیں، سکول، کالجز، سب بند رہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 28 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، 7 اکتوبر کے بعد شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار 200 ہو گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...