Home کھیل انگلش فاسٹ بولرنے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،ایک اوور میں 43 رنز کھالئے

انگلش فاسٹ بولرنے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،ایک اوور میں 43 رنز کھالئے

Share
Share

برائٹن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دے کر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سسیکس اور لیسٹر شائر کے درمیان انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

سسیکس کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دیے جس میں تین چوکے، پانچ چھکے اور ایک سنگل رن شامل تھا، یہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین اوور تھا۔

اولی رابنسن نے اپنے اوور میں تین نو بالز کیں جن میں سے ہر ایک بال پر لوئس کمبر نے چھکا لگایا۔

لوئس کمبر نے دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تنہا 243 رنز بنائے جس میں 21 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے تاہم اسکے باوجود وہ لیسٹر شائر کو میچ نہ جتواسکے اور سسیکس نے 18 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

یاد رہے کہ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ رابرٹ وینس کے پاس ہے جنہوں نے 1989-90 میں ویلنگٹن اور کینٹربری کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک اوور میں 77 رنز دیے تھے۔

الیکس ٹوڈور نے 1998 میں سورے اور لنکاشائر کے میچ میں ایک اوور میں 38 رنز دیے تھے، حال ہی میں ورسیٹ شائر اور سورے کے درمیان میچ میں شعیب بشیر نے ایک اوور میں 38 رنز کھائے تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...