Home sticky post 6 آٹھ فروری کو پورا ملک بند ہوگا جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے، علیمہ خان

آٹھ فروری کو پورا ملک بند ہوگا جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کریگا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو ان کی حالت بری ہوجاتی ہے۔

عدالت پیشی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کل رات اڈیالہ کے باہر چھوٹے بچے نے عمران خان نام لیا اسے پکڑا گیا،ولیس اہلکار بار بار ہمیں کہتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پولیس والے خاتون اپنی پولیس آفیسر سے ڈرتے ہیں عمران خان 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے اڈیالہ سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کرنے لگی،عوام کو انصاف اور حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،جنہوں نے 8 فروری ہمیں ووٹ دیا 8 فروری وہ چوری شدہ ووٹ واپس مانگے گے،گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ہماری ریلی کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار سو پولیس اہلکار کھڑے تھے،میرے کہنے پر نجم نامی بچے نے بانی کی رہائی کا نعرہ لگایا،پولیس کی جانب سے بدترین تشدد لاٹھی چارج کیا گیا۔کارکنوں کو مارا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر انکی حالتیں بری ہو جاتی ہیں،بانی کا نام لینے پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے تو صرف اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر خواتین کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی۔ ایک ایس ایچ او جنون میں کارکنوں کو مار رہا تھاکچھ بھی کر لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...