Home sticky post 6 فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، سیکیورٹی ذرائع

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، سیکیورٹی ذرائع

Share
Share

لاہور: سیکیورٹی عہدیدارذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی عہدیدارذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر ہونے والی تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جبکہ حالیہ ترلائی امام بارگاہ حملے کے ملزم کو افغانستان میں تربیت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ چاہے کسی کی سیاسی یا مذہبی سوچ کچھ بھی ہو، دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا اور قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر تقسیم سے گریز کرنا ہوگا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان درحقیقت بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تین سال قبل روزانہ 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے، اور اسی اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس ہی دہشت گردی کے خاتمے کا مؤثر ذریعہ ہے، جبکہ احساسِ محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، اس سلسلے میں پختونخواہ میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جس طرح معرکۂ حق میں قوم متحد ہو کر بھارت کو شکست دے چکی ہے، اسی طرح دہشت گردوں کو بھی شکست دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے دوروں سے واضح ہوتا ہے کہ نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کوئی بھی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا مکمل حق حاصل ہے اور فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑےتمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...