Home highlight پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

Share
Share


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...