کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔
یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس 19 نومبر سے 21 نومبر کو ہوگا، کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گئی ایئرلائنز کا جائزہ لیتی ہے۔
رواں سال نومبر میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی سال میں دو بار اجلاس میں جائزہ لیتی ہے اور کمیٹی کا اگلا اجلاس 19 سے 21 نومبر کو شیڈول ہے۔ اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق پیش فت پر کمیٹی جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ 31 مئی کو گزشتہ اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا۔ پاکستانی ایئرلائنز پر چار سال قبل 2020 میں مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔