Home Uncategorized یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

Share
Share

برسلز:یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے یورپی یونین کی عائد کردہ نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو اسرائیل کی بلیک میلنگ کا سامنا کرنا ہے تو کوئی اور بہانہ تلاش کرے، ایران اور روس کا دفاعی تعاون یوکرین جنگ سے پہلے سے جاری تھا۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک نے صہیونی حکومت کو ہتھیار دیے جو ایران کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک ایران پر زیادہ سے زیادہ دباوٴ کی پالیسی پر امریکا سے تعاون کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکا نے بھی ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی تجارت، نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد اقدامات پر نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...