Home کھیل بھارت کے خلاف کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، نسیم شاہ

بھارت کے خلاف کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، نسیم شاہ

Share
Share

پالے کیلے: قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کر رہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے، بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شروع میں گیند سوئنگ ہو رہا تھا، جوش کے ساتھ باؤلنگ کی، کوشش تھی اچھی جگہ گیند ڈالوں، ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے، بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا، شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باؤلنگ کی، حارث روف نے درمیان میں آ کر بہت اچھی باؤلنگ کی۔

قومی فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کر رہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے، بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے، کوشش کرینگے کہ لاہورکے میچ کو انجوائے کریں اور جیتیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...