اسلام آباد:چین کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اورکہاہے کہ مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، نام نہاد “آزادی اظہار رائے” کسی صورت تہذیبوں کے مابین تصادم یا نفرت پھیلانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا بیان ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں چین کی جانب سے سویڈن سانحہ سمیت ہر قسم کے اسلاموفوبیا کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین تہذیبوں کے مابین احترام، بقائے باہمی اور سیکھنے کے عمل کو مقدم سمجھتا ہے، چین مختلف مذہبی عقائد پر حملوں، تہذیبوں کے مابین تصادم کی ہر کوشش، اسلاموفوبیا کا مخالف ہے، اسلامی تہذیب نے دنیا کی تہذیبوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، نام نہاد “آزادی اظہار رائے” کسی صورت تہذیبوں کے مابین تصادم یا نفرت پھیلانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔