Home Uncategorized مشہور ٹک ٹاکر جوڑی نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید کرکے مداحوں کو حیران کردیا

مشہور ٹک ٹاکر جوڑی نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید کرکے مداحوں کو حیران کردیا

Share
Share

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی ہمارے کاروبار کی برکت اور ترقی کے لیے دعا کریں’۔

کنول ا?فتاب اور ذوالقرنین سکندر ان دنوں تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں اْنہوں نے اپنے نئے کاروباری اقدام سے متعلق انکشاف کیا، ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا کہ ‘اْنہوں نے تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ہے’۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ‘ہم ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کے بجائے تھائی لینڈ آگئے کیونکہ ہم نے ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام مکمل کروانے تھے’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے کچھ ماہ قبل ہی یہ ہوٹل خریدا ہے، ہمارا ہوٹل تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کے فی الحال سارے کمرے بْک ہیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی ہمارے کاروبار کی برکت اور ترقی کے لیے دعا کریں’۔

خیال رہے کہ 2021 میں کنول ا?فتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح ہوا تھا، 2022 میں کنول ا?فتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ رواں سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ٹک ٹاک پر کنول آفتاب کے 19 ملین فالوورز ہیں جبکہ اْن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 16.2 ملین ہے۔ٹک ٹاک کی اس مقبول ترین جوڑی کا یوٹیوب پر بھی چینل ہے جہاں یہ اپنے روز مرہ کے وی لاگز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...