Home sticky post 3 ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Share
Share

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاوٴس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، مہمان صدر کیلئے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شاہراہ دستور کو ترکیہ اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوٴس پہنچنے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول کا فقید المثال استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، دونوں رہنماوٴں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
مہمان صدر کو سلامی کے چبوترے پر لایا گیا جہاں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا جس کے بعد ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی مصافحہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو فرداً فرداً تمام کابینہ اراکین کا تعارف کرایا، وزیراعظم نے ترک صدر کے ہمراہ آئے اعلیٰ سطح وفد سے فرداًفرداً مصافحہ کیا، مہمان صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم ہاوٴس کے احاطہ میں پودا بھی لگایا، اس موقع پر ملکی سلامتی اور پاک ترک تعلقات اور دونوں ملکوں کے استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا، ایف 16 طیاروں کی فارمیشن نے معزز مہمان کو سلامی دی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...