Home Uncategorized ایف بی آئی نے ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹرتک رسائی حاصل کر لی

ایف بی آئی نے ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹرتک رسائی حاصل کر لی

Share
Share

واشنگٹن: امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹرکے فون تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ گواہوں،عینی شاہدین اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد سے پوچھ گچھ کرچکے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کوکس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کیا وابستگی تھی؟ اس کا علم نہیں جبکہ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر جس رائفل سے فائرنگ کی گئی وہ 11 سال پہلے خریدی گئی تھی۔

یادرہے کہ ہفتے کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جب کہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...