Home sticky post 3 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ، کابینہ اجلاس میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شام کے معروف کیفے میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک معروف...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

نیٹو پر امریکا سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر...

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...