Home sticky post 4 سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا، وزیراعظم

سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس ناک واقعات ہوئے۔متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس ناک واقعات رونما ہوئے۔ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے۔ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اجلاس میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ 1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نذرہو گئے۔ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ تربیلا چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں۔ ان کامزید کہناتھا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے این ڈی ایم اے اپنی طور پر بچاو کے لئیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک اور دیگر اعلی حکام اور سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...