Home sticky post فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

Share
Share

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں جب کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ مڈل پاورز کے لیے یہ پیش رفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (MULTI-ALIGNERS) میں شامل ہیں، ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر جہتی حکمتِ عملی کی واضح مثال ہیں، جریدے نے مڈل پاورز سفارتکاری کی بھی کامیاب مثال قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نا ہو سکا، اس سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...