Home کھیل پاک ،سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پاک ،سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

Share
Share

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

گال میں اس وقت آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہیں، جبکہ سٹیڈیم میں پچ اور سکوائر کو کور سیڈھانپ دیا گیا ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا نے ایک وکٹ پر 18 رنز بنا لئے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری تھی جب نشان مدوشکا کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے ا?وٴٹ کیا تھا، اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

سری لنکا کے دیموکرونارتنے 6 اور کوشال مینڈس 18رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، سری لنکا میں ہمیشہ چیلنجنگ کنڈیشز ہوتی ہیں، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

گال ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور شان مسعود شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...