Home Uncategorized رواں سال کاپہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کاپہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: سال 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج بروز بدھ 8 اپریل کو ہو گا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11 بجے کے بعد ہو گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا، مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگر مقامات پر سورج گرہن دکھائی دے گا، دورانیہ 4 منٹ 27 سیکنڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا، مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔

دوسری جانب سورج گرہن کیا ہے؟۔سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے، گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...