Home sticky post فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتیریس

فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتیریس

Share
Share

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ غزہ کے مسئلے کا پرامن اور مستقل حل تلاش کیا جائے۔
انتونیو گوتیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر گزشتہ روز ان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے حالات مزید خراب اور پیچیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ ہم فلسطین کے دوریاستی حل کی توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کا پرامن اور مستقل حل تلاش کیا جائے اور اس کے لیے سب کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ میں نسلی صفائی کے خلاف خبردار کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہمیں اسے مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر عمل پیرا رہیں اور نسلی صفائی کی کسی بھی صورت سے بچیں۔
انتونیو گوتریس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہمیں دو ریاستی حل کو دوبارہ تسلیم کرنا ہوگا۔
اگرچہ گوتریس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ یا اس کی غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز کا ذکر نہیں کیا، لیکن اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین ڈوجارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ سیکریٹری جنرل کی جانب سے ایک جواب سمجھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل گوتریس نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ سے بھی خطے کی صورتحال پر بات چیت کی تھی، جس کے بعد فلسطینی اقوام متحدہ کے سفیر ریاض منصور نے کمیٹی میں کہا کہ بادشاہ عبد اللہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں ٹرمپ کو عرب ریاستوں کی جانب سے ایک ہم آہنگ پیغام دیں گے۔
سفیر ریاض منصور نے کمیٹی میں کہا کہ ہمارے پاس فلسطین کے سوا کوئی ملک نہیں ہے۔ غزہ اس کا قیمتی حصہ ہے۔ ہم غزہ نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت فلسطینیوں کو ہمارے آبا اجداد کی سرزمین سے نکال نہیں سکتی، بشمول غزہ کے۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...