Home sticky post نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے،امریکی ایلچی رچرڈ گرینل

نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے،امریکی ایلچی رچرڈ گرینل

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی نے رچرڈ گرینل نے اس بات کا انکشاف پاکستان سے متعلق انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے ڈیل مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔
پاکستان کی سابق حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں اْس وقت کی پاکستانی حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔
عمران خان کے حوالے سے رچرڈ گرینل نے کہا کہ پاکستان کے اسیر سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں مورثی طور پر نہیں آئے تھے، رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے۔
موجودہ ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کی میڈیا سے گفتگو کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...