Home highlight سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

Share
Share

اسلام آباد:سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔

انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔

قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔

ٹام موڈی نے وکٹ کیپر اعظم خان کی بلے بازی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ ان نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو ایک گیند سے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک سکتے ہیں، کھیل کے چھوٹے فارمیٹ میں انکا ہونا ایک حقیقی بونس ہے۔

محمد عامر سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ وہ ایک سیزن پلئیر ہے، اس سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی کیپٹلز کے ممبئی انڈینز ایمریٹس کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن گلف جائنٹس نے 2022-23 میں جیتا تھا، اور دوسرا ایڈیشن ایم آئی ایمریٹس نے 2023-24 میں جیتا تھا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

تحریک انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے...

سپریم کورٹ کی 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا...

امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات...