Home Uncategorized انتقال کرجانے والے بی جے پی کے سابق رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئے

انتقال کرجانے والے بی جے پی کے سابق رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئے

Share
Share

آگرہ: بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل اسپتال میں مختصر علالت کے بعد چل بسے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔

مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ جب انھیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔

جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گی۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...