Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دیاہے ،عمرایوب

بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دیاہے ،عمرایوب

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جارہا ہے، عالیہ حمزہ اور یاسمین راشد بیمار ہیں اور اسپتال میں ہیں، بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ سندھ سے بھی عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں ڈالنے کا کام ہو رہا ہے، کراچی میں ہمارے ورکرز کو پکڑا گیا، بوگس کیسز بنائے گئے، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سن لیں آپ کا فراڈ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں، عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوچکے اور 190 ملین پاوٴنڈ کیس ہی نہیں بنتا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...