Home #ٹرینڈ بانی تحریک انصاف نے حکومتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دے دی ہے، علی ظفر

بانی تحریک انصاف نے حکومتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دے دی ہے، علی ظفر

Share
Share

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان سے ملے بغیر حکومتی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بڑا واضح کہا کہ میرے مطالبات ان لوگوں کے لیے ہیں جو بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں یا وہ لوگ جو بڑے عرصے سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی نہیں مانگ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اپنے سارے کے سارے کیس عدالتوں سے جیتوں گا کیونکہ وہ اتنے بے بنیاد کیسز ہیں ان میں کوئی دعویٰ حقیقت ہی نہیں ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف جتنے کیسز ہیں پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، اب مجھے اپنے لیے کچھ نہیں چاہیے۔

عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل تو ملتے رہتے ہیں میں تو آج بھی ملا ہوں لیکن ہماری سیاسی پارٹی کو ملنے نہیں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی ملے گی تو تحریری ڈرافٹ دینے یا نہ دینے پر گفتگو ہو گی، حکومت نے پہلے اصرار کیا کہ آپ تحریری طور پر مطالبات دیں، ہم نے جب وقت مانگا کہ ہمیں ٹائم دے دیں اگر اج ملاقات کرنے دے دیتے تو کل تحریری طور پر مطالبات آ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ بہرحال اب وہ معاملہ ختم ہو گیا کہ خان صاحب نے یہ کہہ دیا ہے کہ ٹھیک ہے میرے ملے بغیر بھی یہ تحریری طور پر دے دیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...