Home sticky post 6 سال 2025 کی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل، 4 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

سال 2025 کی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل، 4 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق سال 2025 کی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 39 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

این ای او سی کے مطابق قومی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر ملک بھر میں جاری رہی، جس میں والدین، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور پولیو ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ ادارے نے ان تمام طبقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکار قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 61 لاکھ 83 ہزار، بلوچستان میں 26 لاکھ 7 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 79 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 94 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

این ای او سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں قومی انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے، جس کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گی۔

ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، تاکہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...