Home Uncategorized حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا ،ہزاروں افراد کی شرکت

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا ،ہزاروں افراد کی شرکت

Share
Share

تہران :ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

اسماعیل ہانیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہانیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر مسلمہ اْمہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی۔ فلسطین، لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...