Home نیوز پاکستان لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share
Share

راولپنڈی : لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد حسن حیدر کل وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے، شہید محمد حسن حیدر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں نگران وزیر اعظم، نگران وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی شرکت کی، نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید محمد حسن حیدر کے جنازہ کو کندھا بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک خوشدل خان شہید، رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقادر شہید کی نماز جنازہ بھی آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، تمام شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...