Home Uncategorized غزہ کا بحران پورے خطے کے تنازع کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے، روس

غزہ کا بحران پورے خطے کے تنازع کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے، روس

Share
Share

ماسکو:روس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا بحران پورے خطے کے تنازع کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر امریکا کو ہدف تنقید بنایا۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ ایک بار پھر ہر بات کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جا رہا ہے، یہ الزامات اشتعال انگیز ہیں، جواب میں ایران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کی شدت کو کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہر فریق کو حملے کرنے سے باز رہنے پر آمادہ کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...