Home highlight مسلح افواج کا ہدف جدید، ہر لمحہ تیار اور مضبوط عسکری قوت بننا ہے جو دشمن کی جارحیت کو مؤثر طور پر روک سکے ، فیلڈ مارشل

مسلح افواج کا ہدف جدید، ہر لمحہ تیار اور مضبوط عسکری قوت بننا ہے جو دشمن کی جارحیت کو مؤثر طور پر روک سکے ، فیلڈ مارشل

Share
Share

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک مثالی نصاب اور اہم کیس اسٹڈی کا درجہ رکھتی ہیں۔ نو قائم شدہ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ربط، یکجہتی اور مربوط حکمتِ عملی فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے ٹرائی سروسز گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا مقصد چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب کے باقاعدہ آغاز کی علامت کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت تینوں سروسز کے سینئر عسکری افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے معرکہ حق کے دوران پوری پاکستانی قوم خصوصاً افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں اور افسروں کی پیشہ وارانہ ثابت قدمی، جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک مثالی نصاب اور اہم کیس اسٹڈی کا درجہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے شہدا کو زبردست عقیدت اور احترام کے ساتھ خراج پیش کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ قوم کا فخر رہیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق تینوں سروسز کے درمیان منظم انضمام اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کی جنگیں تیزی سے سائبر اسپیس، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم، آؤٹر اسپیس، انفارمیشن آپریشنز، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تک پھیل رہی ہیں، جن کے تناظر میں مسلح افواج کو اپنی صلاحیتوں کو مؤثر طور پر ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

فیلڈ مارشل نے نو قائم شدہ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ربط، یکجہتی اور مربوط حکمتِ عملی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا ہدف جدید، ہر لمحہ تیار اور مضبوط عسکری قوت بننا ہے جو دشمن کی جارحیت کو مؤثر طور پر روک سکے اور قوم کا بھرپور اعتماد حاصل رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ان ہیروز کو بھی اعزازات پیش کیے گئے جنہوں نے معرکہ حق میں شجاعت اور بہادری کے نمایاں کارنامے انجام دیے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...