Home نیوز پاکستان حکومت نے 15 ماہ میں ہر وہ کام کیا جس سے ریلیف کے بجائے لوگوں کو تکلیف پہنچے،شیخ رشید

حکومت نے 15 ماہ میں ہر وہ کام کیا جس سے ریلیف کے بجائے لوگوں کو تکلیف پہنچے،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کے تو دن گنے جا چکے ہیں لیکن نگران حکومت کے آنے اور جانے کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، جاتے جاتے آزادی صحافت کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں۔حکومت نے 15 مہینوں میں آئین اور قانون کا حلیہ ہی نہیں بگاڑا بلکہ غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر 50 روپے فی بنیادی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگا دیا جس کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار روپے ہے وہ 15 سے 20 ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹا، چینی غریب کی دسترس سے باہر ہوگئے، موجودہ حکومت نے 15 مہینوں میں ہر وہ کام کیا جس سے ریلیف کے بجائے لوگوں کو تکلیف پہنچے، چادر اور چاردیواری کو روند ڈالا، بچوں اور خواتین کو گھروں سے اٹھایا، بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا، بربریت چنگیزیت اور انتقام کی سیاست کا یہ بدترین دور تھا، حکومت کے باقی ماندہ 20 دن نت نئی خبروں کو جنم دیں گے۔

23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر 50 روپے فی بنیادی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگادیا جس کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار روپے ہے وہ 15 سے 20 ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے گا15 مہینوں میں آئین اور قانون کا حلیہ ہی نہیں بگاڑه غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے…

ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرے گا جب اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا، ہر حکومت یہی کہتی ہے کہ اُن کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں جب 85 رکنی کابینہ ہوگی اربوں روپے کی نئی گاڑیاں لی جائیں گی 50 سے زائد غیر ملکی بےکار دورے کیے جائیں گے تو سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جانے کے تو دن گنے جا چکے ہیں لیکن نگران حکومت کے آنے اور جانے کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، جاتے جاتے آزادی صحافت کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...