Home نیوز پاکستان حکومت کا عوام کو پھر بجلی کاجھٹکا، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

حکومت کا عوام کو پھر بجلی کاجھٹکا، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔اضافے کے بعد بجلی کا اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت پچاس روپے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 3 روپے ، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک 5 روپے ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے اور 400 سے 700 سو یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی تجویز ہے۔

اضافے کے بعد بجلی کا اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت پچاس روپے تک پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

Share
Related Articles

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

اسلام آباد:پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض...

بھارت کیساتھ کشیدگی میں بروقت امریکی کردار کو سراہتے ہیں،سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک...