Home نیوز پاکستان حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13.60روپے فی لیٹر تک کمی کردی ہے۔

وزیراعظم نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہےپٹرول کی قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے بعد 249.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141.93 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے پندرہ پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47 روپے فی لٹر ہوگئی ہےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگاجو اگلے پندرہ روز کیلئے لاگو رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کو تجویز دی گئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیا جائے تاہم وزیر اعظم نے یہ تجویز مسترد کردی اور موقف اختیار کیا کہ عوام گذشتہ چند سالوں سے مسلسل مہنگائی کا شکار ہے اب جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو زیادہ ریلیف ملنے جارہا ہے تو اس میں کمی نہیں کی جائے گی اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق جو کمی بنتی ہے وہ پوری عوام کو منتقل کی جائے گی کیونکہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ عوام کو منتقل کیا جاتا رہا ہے تو اب کمی بھی پوری عوام کو منتقل کی جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب کے اعتبار سے جو کمی بنتے تھی وہ پوری کمی عوام کو منتقل کی گئی ہے

Share
Related Articles

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...

جسٹس منصور علی شاہ نے بینچز اختیارات کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ توہین عدالت قرار دیدیا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم...

صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آ باد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے...

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...