Home sticky post 5 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سات پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سات پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سات پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا جو اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

وزارتِ خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کے بعدپٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے سے بڑھا کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 77 پیسے سے بڑھا کر 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ان کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوگا بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے، جس سے عام آدمی پر مزید بوجھ پڑے گا۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...