Home sticky post 3 فلپائن کےجزیرہ نماصوبے سیبو میں تباہ کن زلزلہ،69 افراد ہلاک

فلپائن کےجزیرہ نماصوبے سیبو میں تباہ کن زلزلہ،69 افراد ہلاک

Share
Share

منیلا:فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں تباہ کن زلزلے میں 69 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر ِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں ۔ صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور ملبے تلے دبے افراد کوبچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس گر گیا ۔ وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔حکام نے علاقے میں سکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...