Home sticky post 4 پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا آغاز،شہریوں کو سبسڈائزڈ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا آغاز،شہریوں کو سبسڈائزڈ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے پیو (PAVE) اسکیم کے تحت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا اسلام آباد میں افتتاح کیا۔

بیلٹنگ کے ذریعے گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور چاروں صوبوں کے شہریوں کو سبسڈی شدہ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ کی گئیں۔ یہ شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل بیلٹنگ "PAVE آن لائن پورٹل” کے ذریعے نامزد بالٹنگ اوور سائیٹ کمیٹی کی نگرانی میں کی گئی تاکہ شفافیت، انصاف اور سب کے لیے برابر مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔

مجموعی طور پر269,161 درخواستیں موصول ہوئیں۔ آج کی قرعہ اندازی میں 40,000 الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں اور 1,000 الیکٹرک تین پہیہ گاڑیاں کامیاب درخواست گزاروں کو الاٹ کی گئیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے اسے پاکستان کے صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے سفر میں ایک سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جو کہ حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP) کے مطابق ہے۔سیکریٹری نے کہا کہ اس اقدام سے درآمدی تیل پر انحصار کم ہوگا اور سالانہ 1 ارب امریکی ڈالر کی بچت ممکن ہوگی۔ 2030 تک 45 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جس سے ہوا صاف ہوگی اور آلودگی سے متعلق صحت کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...