Home سیاست حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ کپتان نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہاہے اور سائفر لہرا دیا ، لوگوں نے بھی کہا کہ امریکا تو ہمارے ملک کے خلاف ہے، اس نے ہماری آئین اور ملک کو پامال کیا ہے، فوج ہمیں بچائے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ سٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے، انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے،اور وہ کررہے ہیں، مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ آج آپ اْدھم مچارہے ہیں ، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح پچھلے سال38 فیصد تھی، ہم مہنگائی کی شرح کو 48سے 2فیصد پر لائے انہوں نے دھرنا دیدیا ، آپ نے کرین لگاکر پارلیمان پر حملہ کیا، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کیلئے 600ارب مختص کیے، ایل این جی دینے اور گیس چھیننے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتال ،ایف بی آر کو ہم ٹھیک کریں گے ، ہم نے پی ایس ڈی پی سے پیسے نکال کر 86فیصد غریبوں کو ریلیف دیا، 86فیصد غریب خاندانوں کو بجلی بلوں کی مد میں تحفظ دیاگیا ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بات کرتے ہیں تو آپ کہتے ہیں ملک گیر پہیہ جام کریں گے، بات کرو لیکن برباد مت کرو، سلجھاوٴ ملک کو الجھاوٴ نہیں ، ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹادیں، جب پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئیں، ہم آپ کوسپورٹ کریں گے، حکومت بنائیں تو آپ نے کیوں حکومت نہیں بنائی؟ کیوں کہ سلجھانا آپ کا مقصد نہیں تھا، آئیں بات کریں۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...