Home sticky post 3 حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اگلی قسط سے قبل کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں ۔

ذرائع نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کیلئے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی، آئی ایم ایف کی اگلی قسط سے قبل مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گاپہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو دی جانیوالی گیس پر5 فیصد سیس عائد ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو انڈسٹری کودی جانیوالی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی، سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دوسری انڈسٹری میں فرق ختم کرنا ہے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے کیپٹو اور نان کیپٹوانڈسٹری کیلئے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...