Home سیاست حکومت کا نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپیل آئندہ چند روز میں دائر کی جائیگی،وفاقی حکومت وزارت قانون کے ذریعے عدالت کے 15 ستمبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کرے گی،اپیل میں مزید اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت بھی لی جائیگی۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو 2 ایک کے تناسب سے کالعدم قرار دیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...