Home کھیل گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 28 اگست سے امریکا میں آغاز ہوگا

گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 28 اگست سے امریکا میں آغاز ہوگا

Share
Share

نیویارک :رواں برس کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 143 واں ایڈیشن 28 اگست سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہوگا جو کہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ، میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔

ہسپانوی ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز نے گزشتہ یوایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا نٹا لیہ سویٹیک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ، اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں میں باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کترینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی ۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں سٹروم سینڈرز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرز پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

مینز اور ویمنز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کو 26 لاکھ ڈالر جبکہ ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو 6لاکھ 88ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...